حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفترِ قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم کے تحت شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی اور اُن کے رفقاء کی برسی کی مناسبت سے ایک تعزیتی اجلاس، حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ کے ابو طالب ہال میں منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام سمیت زائرین نے بھرپور شرکت کی۔
تعزیتی اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی سے مولانا صادقی صاحب نے کیا، جبکہ مرتضٰی نگری نے شہید کی خدمت میں ترانہ شہادت پیش کیا۔
بزرگ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین شیخ غلام محمد سلیم پرنسپل مدرسہ المہدی کراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید ضیاء الدین رضوی بصیرت، شجاعت اور احساس ذمہ داری کا بہترین نمونہ تھے۔
شعبۂ خدمتِ زائرین کے رکن خادم کریمہ اہل بیت سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے علماء اور زائرین سے شہداء سے تجدیدِ عہد کرنے پر تاکید کی اور شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی اور ان کے رفقاء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید علامہ سید رضوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی حیات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے وہ اپنے قائدِ محبوب کے حقیقی پیرو تھے۔ مجاہد عالم دین اور جلیل القدر شخصیت کے مالک تھے۔
آپ کا تبصرہ