پیر 20 جنوری 2025 - 18:02
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیکیورٹی ختم کرنے کا فیصلہ؛ ایم ڈبلیو ایم کا تشویش کا اظہار

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ترجمان نے مجلس کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیکیورٹی ختم کرنے کے فیصلے کو متعصبانہ اور انتقامی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ترجمان نے مجلس کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیکیورٹی ختم کرنے کے فیصلے کو متعصبانہ اور انتقامی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لے۔

ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان نے کہا ہے کہ امن و امان کی سنگین صورتحال کے باوجود، ایک قومی رہنما کی سیکیورٹی واپس لینا غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی عمل ہے، ہم اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیکیورٹی سخت کرنے کے بجائے ختم کرنا بدنیتی اور جانبداری پر مبنی فیصلہ ہے، جو کہ ناقابلِ قبول ہے۔

ایم ڈبلیو ایم نے واضح کیا ہے کہ اگر خدا نخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha