حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، دفترِ قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ نجف اشرف کا بروز منگل بمطابق 10 جون، 2025، محرم الحرام اور اربعین حسنیی پر دنیا بھر سے آنے والے پاکستانی زائرین کے ساتھ رابطے، زیارتی امور میں رہنمائی، دفتری اور تنظیمی کو بہتر بنانے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں رابطہ اراکین شعبہ خدمت زائرین نجف کی تاسیس کی گئی اور پاکستان کے ہر ڈویژن سے مقیمِ نجف ایک عالم دین کو شعبہ خدمت زائرین نجف کا رکن بنایا گیا۔
اجلاس کے دوران خادم حرم کریمہ اہل بیت (س) سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے دفتر قائد شعبہ نجف اشرف کے تمام ذمہ داران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں کتاب کا ہدیہ پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اجلاس میں مسؤل شعبہ خدمت زائرین ایران، عراق، شام، سید ناصر عباس نقوی انقلابی، مدیر دفتر مولانا شیخ سلیم انور، دبیر مجلسِ نظارت مولانا صابر حسین جوادی، مسؤل دفتر مولانا جابر حسین، مسؤل شعبہ خدمت زائرین نجف اشرف حجت الاسلام محمد مجیر میثمی اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔









آپ کا تبصرہ