۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ / علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: گلگت بلتستان میں گرین ٹورزم کے نام پر جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے،اس کی آڑ میں وہاں مقامی لوگوں کی زمینوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شمالی علاقہ جات کی صورتحال کے متعلق سینٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: گلگت بلتستان میں گرین ٹورزم کے نام پر جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے،اس کی آڑ میں وہاں مقامی لوگوں کی زمینوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں،وہاں کے مقامی باسیوں کی زمین پر کبھی خالصہ سرکار کے نام پر قبضہ کیا جاتا ہے اور کبھی گرین ٹورزم کو بنیاد پر لوگوں کے حقوق غصب کیے جا تے ہیں۔وہاں کی مقامی آبادی عدم اطمینان اور مایوسی کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا: 76سالوں سے پاکستان کی حکومت نے انہیں آئینی حقوق نہیں دیے۔انہیں آئینی شناخت نہیں دی جا رہی۔ متنازعہ علاقے کے لوگوں میں غم وغصے پیدا کر کے ہم اپنا نقصان کر رہے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا: وہاں کے لوگ محب وطن ہیں ۔ان کے گلے شکوے دور کرنے کے لیے سینٹ کی کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے۔ جس کے اراکین گلگت بلتستان کے عمائدین سے بات چیت کریں۔ ان لوگوں کے تحفظات کو دور کیا جانا اور ان کی جائز مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .