۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
قائد ملت جعفریہ سے علامہ شبیر حسن میثمی کی ملاقات / اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ شبیر حسن میثمی کی اہم ملاقات موجودہ سیاسی و گلگت، بلتستان میں ہونے والے اقدامات سے مفصل آگاہی دی۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ کی اہم ملاقات ہوئی۔

قائد ملت جعفریہ سے علامہ شبیر حسن میثمی کی ملاقات / اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں قائد محترم کو موجودہ سیاسی صورتحال اور گلگت، بلتستان میں ہونے والے اقدامات کے متعلق مفصل آگاہی دی گئی۔

ملاقات میں اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض بھی ہوا۔ آئندہ کی حکمت عملی، مختلف مسائل اور تنظیمی حوالے سے بھی اہم بات چیت زیر بحث رہی۔

قائد محترم نے تمام معاملات کو دانشمندی اور گہری حکمت عملی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہچانے کے حوالے سے وفد کی رہنمائی بھی فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .