حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں محرم الحرام سمیت، سانحہ کرم پاراچنار، زائرین کے مسائل، چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع ہر موکب لگانے اور ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران خدمات انجام دینے والی محرم کمیٹیوں کی کارکردگیوں سے متعلق قائد محترم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
قائد محترم نے تمام مسائل کے حل کے اقدام پر رہنمائی فرمائی اور عزاداری سے متعلق مختلف امور سمیت زائرین کے مسائل کے فوری حل کے لیے ترجیہی اقدامات کی ہدایت کی۔
انہوں نے عالمی سیاست کی بدلتی صورتحال کے وطن عزیز پر اثرات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ جبکہ قائد محترم نے ملک میں اتحاد و وحدت کی فضاء کو قائم رکھنے کے لیے بعض اقدامات کو فروغ دینے کی ہدایت کی۔