۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ عارف حسین واحدی کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

حوزہ / شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے اس ملاقات میں قائد محترم کو مختلف کانفرنسز، پروگرامز اور عزاداری کی مشکلات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

قابل ذکر ہے کہ دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات کے دوران ملی، مذہبی اور تنظیمی امور پر بھی تفصیل سے گفتگو اور مشاورت ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .