۱۹ آذر ۱۴۰۳ |۷ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 9, 2024
علامہ عارف حسین واحدی کی مولانا فضل الرحمان صاحب سے ملاقات

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور مولانا صاحب کو پانچ سال کے لئے JUI کا مرکزی امیر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف ملکی اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی۔

صیہونی اور امریکی اتحادی مقاومتی رہنماؤں کی شہادت میں شیعہ سنی میں فرق نہیں رکھتے، تو ہم کیوں رکھیں؟، فضل الرحمن

علامہ عارف حسین واحدی نے 26ویں آئینی ترمیم میں مولانا کے مثبت کردار اور سوسائٹیز ترمیمی ایکٹ پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔

مولانا فضل الرحمن نے غزہ اور جنوبی لبنان کی صورتحال کے حل کے لئے اتحاد امت پر زور دیتے ہوئے کہا: صیہونی ریاست، امریکہ اور ان کے اتحادی شہید اسماعیل ہنیہ، سید حسن نصر اللہ، یحییٰ سنوار اور سید ہاشم صفی الدین کو شہید کرتے ہیں تو شیعہ سنی میں فرق نہیں رکھتے تو ہم کیوں فرق رکھیں؟!

انہوں نے مزید کہا: اس غاصب ریاست کے مقابلے میں جو بھی مزاحمت کر ریے ہیں ہمارے لئے قابل قدر ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے کرم ایجنسی، پاراچنار میں امن و امان کے قیام پر زور دیا اور مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم سب مل کر ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لئےمشترکہ کوشش کریں گے اور ان شاءاللہ اس کا بہتر حل نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اس دوران قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی۔ قائد محترم نے ان کو مرکزی امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، باہمی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔ عنقریب دونوں رہنماؤں میں ملاقات بھی متوقع ہے۔

صیہونی اور امریکی اتحادی مقاومتی رہنماؤں کی شہادت میں شیعہ سنی میں فرق نہیں رکھتے، تو ہم کیوں رکھیں؟، فضل الرحمن

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .