۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ محمد خضر

حوزہ/ بیروت میں "انجمن اسلامی تبلیغ و گفتگو" کے سربراہ شیخ محمد خضر نے تحریک امت لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ عبداللہ جبری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کی اہمیت اور غزہ و لبنان پر صیہونی جارحیت کی مذمت کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت میں "انجمن اسلامی تبلیغ و گفتگو" کے سربراہ شیخ محمد خضر نے تحریک امت لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ عبداللہ جبری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کی اہمیت اور غزہ و لبنان پر صیہونی جارحیت کی مذمت کی گئی اور صیہونی مظالم کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے سماجی اور انسانی خدمات کے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیخ جبری اور شیخ خضر نے حزب اللہ لبنان کے نئے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے انتخاب پر حزب اللہ کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ فیصلہ دشمن اور اس کے حامیوں کے ارادوں کو ناکام بناتا ہے، جو حزب اللہ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ اور لبنان میں صیہونی ریاست کی انسانیت سوز نسل کشی کی پالیسی کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی دشمن نے غزہ اور جنوبی لبنان میں تباہی مچا رکھی ہے، جبکہ اسلامی تعاون تنظیم اور ورلڈ مسلم لیگ جیسے ادارے مشکوک خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ جنوبی لبنان کے الضہیرہ، مروحین، یارون اور کفر تبنیت جیسے علاقوں میں مساجد کو بمباری اور بارودی سرنگوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شیخ جبری اور شیخ خضر نے امریکہ اور صیہونی مغرب کو ان جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ان مظالم کے باوجود عوام کا عزم اور استقلال مزید مضبوط ہوگا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے دیگر مقبوضہ علاقوں اور جنوبی لبنان پر وحشیانہ جارحیت جنگی جرم اور پوری انسانیت کے لیے باعثِ شرمندگی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .