۱۵ آبان ۱۴۰۳ |۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 5, 2024
حجت‌الاسلام احمد فرخ فال

حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ کے قائم مقام، حجت الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال نے کہا کہ دشمنان اسلام کے منظم حملوں کے سامنے ذرا سی بھی نرمی اور غفلت اسلام کو سنگین نقصانات پہنچا سکتی ہے، مؤمنین کو چاہیے کہ قرآن کی روشنی میں استقامت اور دشمن کی چالوں کے خلاف ڈٹ جائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال نے حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے دشمنوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی کو امت مسلمہ کے لیے شدید خطرناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے قرآن مجید کی سورہ توبہ کی آیت: یَٰٓأَیُّهَا ٱلنَّبِیُّ حَرِّضِ ٱلمُؤمِنِینَ عَلَی ٱلقِتَالِۚ إِن یَکُن مِّنکُم عِشرُونَ صَٰبِرُونَ یَغلِبُواْ مِاْئَتَینِۚ وَإِن یَکُن مِّنکُم مِّاْئَة یَغلِبُوٓاْ أَلفٗا مِّنَ ٱلَّذِینَ کَفَرُواْ بِأَنَّهُم قَوم لَّا یَفقَهُونَ۔ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ مؤمنین کو استقامت اور دشمنان اسلام کے سامنے ڈٹ جانے کی تاکید کی ہے۔ اگر اسلامی معاشرے میں دشمنوں کے حملوں کے خلاف ذرا سی بھی غفلت برتی گئی، تو اسلام کو ناقابل تلافی نقصانات اٹھانے پڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات ہمیں واضح طور پر ہدایت دیتی ہیں کہ ہم خونریزی، لوٹ مار، اور استعماری سازشوں کے خلاف ڈٹے رہیں، قرآن کریم کہتا ہے: فَإِذَا ٱنسَلَخَ ٱلأَشهُرُ ٱلحُرُمُ فَٱقتُلُواْ ٱلمُشرِکِینَ حَیثُ وَجَدتُّمُوهُم وَخُذُوهُم وَٱحصُرُوهُم وَٱقعُدُواْ لَهُم کُلَّ مَرصَدٖۚ فَإِن تَابُواْ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَوُاْ ٱلزَّکَوٰةَ فَخَلُّواْ سَبِیلَهُم إِنَّ ٱللَّهَ غَفُور رَّحِیم، جیسا کہ ہم نے فلسطین، لبنان، اور عراق میں دیکھا ہے کہ دشمن کے خلاف ذرا سی بھی غفلت تاریخ کی بڑی تباہیوں کو دوبارہ جنم دے سکتی ہے۔

آخر میں انہوں نے شہداء، بالخصوص سید حسن نصراللہ اور شہید قاسم سلیمانی کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ان کے خون کے مقروض ہیں اور اگر ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر سکے تو کوئی قابل قبول جواب نہیں دے سکیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .