۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
سید علی قاضی عسکر

حوزہ/ حرم حضرت عبدالعظیم (ع) کے متولی نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران نے شہداء کے خون کی برکت کی بدولت دشمن کی توسیعی سرگرمیوں کو روک دیا ہے اور ان کی سازشیں بڑی حد تک ناکام ہو چکی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت عبدالعظیم (ع) کے متولی حجت الاسلام و المسلمین سید علی قاضی عسکر نے سپاہ عبدالعظیم (ع) کے کمانڈرز سے ملاقات میں کہا: آج عالمی استکبار کو جمہوریہ اسلامی ایران سے جو نقصان پہنچا ہے، وہ ناقابل تلافی ہے۔ جمہوریہ اسلامی ایران نے شہداء کے خون کی برکت کی بدولت دشمن کی توسیعی سرگرمیوں کو روک دیا ہے اور ان کی سازشیں بڑی حد تک ناکام ہو چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہماری نگاہ بھی ثقافتی ہونی چاہیے۔ قرآن اور روایات کی روشنی میں دشمن کو کبھی بھی کمزور نہیں سمجھنا چاہیے۔

حجت الاسلام و المسلمین قاضی عسکر نے کہا: آج حق اور باطل کا محاذ واضح ہو چکا ہے اور کسی کے لیے شک و شبہ کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ اس صورتحال میں ہمیں اپنے امور کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور غفلت سے بچنا چاہیے کیونکہ اگر ہم ذرا بھی کمزوری دکھائیں گے تو دشمن اس سے فائدہ اٹھائے گا۔

انہوں نے دشمن کی دراندازی کو نظام کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا: تمام زحمات کے باوجود حالات اتنے پیچیدہ ہو چکے ہیں کہ ہمیں ایک لمحے کے لیے بھی اپنے دشمن سے غافل نہیں ہونا چاہیے اور کسی پر بھی اندھا اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔

حجت الاسلام والمسلمین قاضی عسکر نے صہیونی دشمن کی موجودہ حالت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: موجودہ حالات میں اسرائیل کی قابض حکومت پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہو چکی ہے اور اگر امریکہ کی مدد نہ ہوتی، تو وہ کب سے ریزہ ریزہ ہو چکی ہوتی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .