۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
السيد مقتدى الصدر

حوزہ/ عراقی صدر تحریک کے رہنما مقتدی صدر نے اسرائیلی جرائم کے خلاف عرب اور اسلامی ممالک کی کوتاہیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا: "یہ ممالک اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے سامنے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور اپنے مفادات کی خاطر صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لا رہے ہیں"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عراقی صدر تحریک کے رہنما حجت الاسلام سید مقتدی صدر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ عرب اور اسلامی ممالک نہ صرف اپنے اصولوں اور حقوق سے پیچھے ہٹ رہے ہیں بلکہ وہ فلسطین اور لبنان میں بہنے والے بے گناہ خون پر بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اس رویے کو شرمناک قرار دیا اور کہا: یہ ممالک اپنی کوتاہیوں اور غفلت کی وجہ سے مسلسل ٹوٹ پھوٹ اور کمزوری کا شکار ہو رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف جہالت، غربت اور کرپشن انہیں دن بہ دن مزید تقسیم اور کمزور کر رہی ہے۔

عراقی صدر تحریک کے رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ عرب اور اسلامی ممالک مسلسل کوتاہیوں اور لاپرواہیوں کے نتیجے میں ایک کے بعد ایک ٹوٹ پھوٹ اور کمزوری کا شکار ہو رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی صدر تحریک کے رہنما حجت الاسلام سید مقتدی صدر نے کہا: عرب اور اسلامی ممالک جہالت، غربت، کرپشن اور اختلافات کی ہواؤں کے سبب روز بروز ٹوٹتے اور کمزور ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اعیاد ربیع الاول کے ایام میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: کیا میں امت مسلمہ کو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مبارکباد دوں یا لبنان اور فلسطین کے ان شہداء کے غم میں تسلیت پیش کروں جن کا خون ظالم اور دہشت گرد صہیونی-امریکی دشمن نے ناحق بہایا ہے؟۔

مقتدی صدر نے مزید کہا: یا میں اسلامی امت اور ان کے ممالک کے رویوں پر شرمندگی سے اپنا سر جھکا لوں، جنہوں نے اپنے ہونٹ سی لئے، اپنے دل سخت کر لئے اور اسرائیلی دہشت گرد دشمن کے ساتھ تعلقات معمول پر لے آئے، اپنے مفادات کے لیے دشمن کا ساتھ دیا، اپنی آرزوؤں کا سودا کیا اور اپنے حقوق سے دستبردار ہو گئے؟"

انہوں نے کہا: اس وقت دین سے دوری کی وجہ سے عرب اور دیگر اسلامی ممالک ایک کے بعد ایک ناکامی اور غفلت کا شکار ہو رہے ہیں اور جہالت، غربت، کرپشن اور اختلافات کی ہوائیں ان پر حملہ آور ہو رہی ہیں، جو انہیں روز بروز ٹکڑے ٹکڑے اور کمزور کر رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .