پیر 17 مارچ 2025 - 09:00
خداوند متعال اور اہل بیت(ع) ہی انسان کا حقیقی سہارا ہیں

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین بکتاشیان نے کہا: انسان دنیوی طاقتوں کے مقابلے میں کمزور ہے اور اس کا واحد حقیقی سہارا خداوند اور اہل بیت(ع) ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مدیر مدرسہ علمیہ حضرت صاحب الزمان(عج) خمینی شہر، بشاگرد حجت الاسلام والمسلمین محمود بکتاشیان نے اس مدرسے میں منعقدہ درس اخلاق میں انسان کی دنیوی طاقتوں کے مقابلے میں کمزوری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: انسان ایک کمزور اور ناتوان مخلوق ہے، جو مشکلات اور دشمنوں کے مقابلے میں ایک مضبوط اور قابل اعتماد سہارے کا محتاج ہے۔ اور یہ حقیقی سہارا فقط خداوند اور اہل بیت(ع) ہیں۔

انہوں نے قرآن کریم کی ان آیات کی طرف اشارہ کیا جو انسانی کمزوری کو بیان کرتی ہیں اور کہا: قرآن میں آیا ہے کہ انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے۔ ہم دشمنوں اور مشکلات کے مقابلے میں ناتوان ہیں اور صرف الٰہی قوت پر بھروسا کر کے ان کمزوریوں پر قابو پا سکتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین بکتاشیان نے مشکلات کے وقت امام زمان(عج) سے توسل کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: ہم نے اپنی زندگی میں بارہا دیکھا ہے کہ جب امام زمان(عج) سے توسل کیا گیا تو مشکلات جلد حل ہو گئیں۔ یہاں تک کہ جب معالجین کسی بیماری کے علاج سے عاجز آ گئے، توسل کے ذریعے شفا حاصل ہوئی۔

انہوں نے امام زمان(عج) سے روحانی تعلق کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ہمیں ہمیشہ امام زمان(عج) سے گہرا تعلق رکھنا چاہیے اور مشکلات و مصائب میں ان پر بھروسا کرنا چاہیے۔ وہ ہمارے حقیقی سہارا ہیں اور ہمیں کبھی تنہا نہیں چھوڑتے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha