۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بکتاشیان ۔۔

حوزہ / ایران کے صوبہ ہرمزگان میں مدرسہ علمیہ کے استاد نے کہا: گناہوں سے توبہ بہت ساری روحانی بیماریوں کی دوا کے طور پر ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام محمود بکتاشیان مہدوی نے شہر بندر عباس میں مدرسہ علمیہ النبی (ص) میں ایک ہفتہ وار پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: حقیقی توبہ انسان کے لئے دنیا اور آخرت میں سعادت اور خوشبختی حاصل کرنے کا راستہ ہے۔

حجت الاسلام محمود بکتاشیان مہدوی نے کہا: اہل بیت علیہم السلام سے توسل ایک عادی بات ہونی چاہئے۔ انہوں نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان "أنَا مَدینَةُ العِلمِ وعَلِیٌّ بابُها" نقل کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ "میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ"۔ تو پس اب حضرت علی علیہ السلام کی طرف توجہ کرنے سے مراد پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف توجہ کرنا ہے اور تمام امور میں ولایت کے باب اور دروازہ سے داخل ہونا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .