بدھ 23 اپریل 2025 - 21:48
اہل بیت (ع) کی شفاعت نماز کے حقیقی قیام سے مشروط ہے

حوزہ / حجت الاسلام طباطبائی نسب نے کہا: اہل بیت علیہم السلام کی شفاعت آسانی سے حاصل نہیں ہوتی اور اس کا اصل معیار، نماز کا حقیقی قیام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیستان و بلوچستان کے شہر دلگان میں شہید طلاب و علمائے کرام کی یاد میں ایک پُر جوش تقریب مدرسہ علمیہ میں منعقد ہوئی، جس میں علما، طلاب، اساتذہ، شہدا کے خانوادوں اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس تقریب میں حوزہ علمیہ کے استاد حجت الاسلام سید محمدرضا طباطبائی نسب نے شہید طلاب و علما کی یاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: اگر آج ہم ایک پرامن اور آزاد فضا میں، علم اور تبلیغ دین میں سرگرم ہیں تو یہ آزادی اور امن ان پاکیزہ شہیدوں کے خون کا مرہون منت ہے جنہوں نے علم، تقویٰ اور جہاد کے ذریعے مقام شہادت حاصل کیا۔

اہل بیت (ع) کی شفاعت نماز کے حقیقی قیام سے مشروط ہے

انہوں نے کہا: جو طالب علم لباس روحانیت زیب تن کرتا ہے، در حقیقت وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کی رسالت کے راستے پر گامزن ہوتا ہے اور جب وہ اس راستے میں اپنی جان قربان کرتا ہے تو اس کی شہادت چند برابر مقام و منزلت اختیار کر لیتی ہے۔

حجت الاسلام طباطبائی نسب نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معروف حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "انّی تارِکٌ فیکُمُ الثَّقَلَینِ: کِتابَ اللّٰہِ وَ عِترَتی..." یعنی جب تک میری امت قرآن اور اہل بیت سے تمسک رکھے گی، گمراہی سے محفوظ رہے گی۔ یہ وصیت تمام ادوار کے لیے ایک راہنما اصول ہے اور امت اسلامی کی ہر دور میں گمشدہ حقیقت، انہی دو اصیل منابع کی طرف رجوع میں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha