۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
خانم برقعی جشن میلاد پیامبر

حوزہ / جامعۃ الزہرا (س) قم کی مدیر نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو انسانی معاشرے پر حق حاصل ہے۔ تمام مذاہب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرہون منت ہیں اور اگر آج دوسرے مذاہب موجود بھی ہیں تو یہ ان کے وجود کی برکت کی وجہ سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الزہرا (س) کی مدیر محترمہ سیدہ زہرا برقعی نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ثقافتی امور کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بیداری اسلامی ہال میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال نے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر بھیجے تاکہ ہمیں درست زندگی گزارنے اور کمال کی راہ پر چلنے کا طریقہ سکھائے۔

انہوں نے مزید کہا: پیارے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کمالِ الہی تک پہنچنے والے راستے کے راہنما اور معلم تھے اور آپ نے معارف دین کی تعلیم دے کر عرب بدؤوں کو ایثار اور پرہیزگار افراد سے تبدیل کیا۔

محترمہ سیدہ زہرا برقعی نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو انسانی معاشرے پر حق حاصل ہے۔ تمام مذاہب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرہون منت ہیں اور اگر آج دوسرے مذاہب موجود بھی ہیں تو یہ ان کے وجود کی برکت کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا: ہماری مادی اور معنوی زندگی بھی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وجود کی برکت کے طفیل ہے۔ خداوند متعال نے انسان کو جو کرامت عطا کی ہے وہ فقط اس مادی دنیا تک محدود نہیں ہے بلکہ اگر انسان بصیرت اور آگاہی کے ساتھ آگے بڑھے تو گویا اس نے راہ کمال کی طرف قدم بڑھائے ہیں۔

جامعۃ الزہرا (س) کی مدیر نے مزید کہا: آیت کریمہ «هُمْ دَرَجَاتٌ عِنْدَ اللَّهِ» کے مطابق اگر ہم اپنے وجود میں غور و فکر کریں گے تو کمال تک پہنچ جائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .