۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام جمعه قزوین

حوزہ / ایران کے صوبہ قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  اور آپ کے ائمہ اہلبیت علیہم السلام "رُحماءُ بینھم" ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی قزوین سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین عبدالکریم عابدینی نے گزشتہ رات مسجد امام حسن عسکری (س) میں پیغمبر اکرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالیٰ نے سورہ جمعہ کی آیت نمبر 2 میں فرمایا ہے " وہ (اللہ) وہی ہے جس نے اُمّی قوم میں انہیں میں سے ایک رسول(ص) بھیجا جو ان کو اس (اللہ) کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے اور ان کو پاکیزہ بناتا ہے اور ان کو کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے اگرچہ اس سے پہلے یہ لوگ کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا تھے"۔

انہوں نے مزید کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس طرح قرآن کی تلاوت کیا کرتے کہ لوگوں ان کے مطیع ہو جایا کرتے حتیٰ کہ وہ لوگ جو قرآن کی تلاوت کے وقت اپنے کانوں میں روئی ڈال لیتے تھے تاکہ آیات ان کے کانوں تک نہ پہنچیں جیسے ہی ایک آیت ان کے کانوں تک پہنچی، وہ ایمان لے آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام کی کشش نے انہیں اپنی طرف کھینچ لیا۔

امام جمعہ قزوین نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے ائمہ اہلبیت علیہم السلام "رُحماءُ بینھم" ہیں۔ اسی طرح کے محبین جب ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو ایک دوسرے پر قربان ہوتے ہیں، لہذا اس رشتے اور عقیدت کی قدر کرنی چاہئے۔ احادیث میں بھی مذکور ہے کہ مومن وہ ہے جو حضور و غیاب میں ایک دوسرے کا خیال رکھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .