۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام جمعه قزوین

حوزہ / ایران کے صوبہ قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: ہم سب شہید مطہری کے ممنون اور احسان مند ہیں، چاہے وہ لوگ جو ان کی تعلیمات سے محبت کرتے تھے یا چاہے وہ جو ان سے بالواسطہ اور بلاواسطہ استفادہ کیا کرتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی قزوین سے نامہ نگار کے مطابق، صوبہ قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین عبدالکریم عابدینی نے صوبہ قزوین کے حوزاتِ علمیہ کے مرد و زن اساتید کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: شہید مطہری نے اپنی تمام زندگی، بیان اور اپنا قلم تعلیم و تربیت اور معارفِ الہی کے نشر و اشاعت میں گزار دی۔

انہوں نے مزید کہا: ہم سب شہید مطہری کے ممنون اور احسان مند ہیں، چاہے وہ لوگ جو ان کی تعلیمات سے محبت کرتے تھے یا چاہے وہ جو ان سے بالواسطہ اور بلاواسطہ استفادہ کیا کرتے تھے۔

شہر قزوین کے امام جمعہ نے کہا: اگر ہم ایمانی اور دینی معاشرہ کا دوسرے معاشروں سے موازنہ کریں تو ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ معلمی اور تدریس کے میدان میں ہمارے اور دوسروں کے درمیان کیا فرق ہے۔

صوبہ قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: خداوند متعال سورہ جمعہ کی آیت نمبر 2 میں فرماتا ہے کہ "هُوَ الَّذِی بَعَثَ فِی الْأُمِّیِّینَ رَسُولًا مِنْهُمْ یَتْلُو عَلَیْهِمْ آیَاتِهِ وَیُزَکِّیهِمْ وَیُعَلِّمُهُمُ الْکِتَابَ وَالْحِکْمَةَ وَإِنْ کَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِی ضَلَالٍ مُبِینٍ" یعنی "وہ (اللہ) وہی ہے جس نے اُمّی قوم میں انہیں میں سے ایک رسول(ص) بھیجا جو ان کو اس (اللہ) کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے اور ان کو پاکیزہ بناتا ہے اور ان کو کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے اگرچہ اس سے پہلے یہ لوگ کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا تھے"۔ یہ معلم اور استاد کے بارے میں ہماری نظر ہے اور ہم اپنے استاد کو اس انداز سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم اور ہماری روایات میں ایسے معارف اور تعلیمات موجود ہیں جو دین کے میدان میں تعلیمی نظام اور غیر مذہبی تعلیمی نظام کے درمیان بنیادی فرق کو واضح کرتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .