حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی شہر کہک کے امام جمعہ نے یوم معلم کی مناسبت سے شہید مطہری رحمۃ اللّٰہ علیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسلام شناسی، زمان شناسی اور وظیفہ شناسی کو شہید کی اہم ترین خصوصیات قرار دیا۔
واضح رہے شمسی ماہ اردیبہشت کی 12 تاریخ، مفکر اسلام شہید مرتضیٰ مطہری رحمۃ اللّٰہ علیہ کا یوم شہادت ہے اور اس دن کو ایران بھر میں یوم معلم کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے۔
حجت الاسلام صبوری فیروز آبادی نے آیت اللہ شہید مطہری کی برسی کی جانب اشارہ کیا اور ان عظیم المرتبت شخصیت کی مختلف خصوصیات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اسلام شناسی، زمان شناسی اور وظیفہ شناسی کو شہید مرتضیٰ مطہری رحمۃ اللّٰہ علیہ کی اہم ترین خصوصیات کے طور پر پیش کیا۔
حجت الاسلام صبوری فیروز آبادی نے استاد مطہری کے یومِ شہادت کو یومِ معلم کے نام سے یاد کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس دن سب پر اساتذہ کی تجلیل کرنا ضروری ہے۔