جمعہ 26 اپریل 2024 - 23:06
سنی عالم دین کا غاصب اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری نسل کشی پر اقوام عالم کی بے رخی پر اظہارِ برہمی

حوزہ/ ایرانی شہر سنندج کے سنی امام جمعہ نے کہا ہے کہ غاصب صہیونیوں کی جانب سے غزہ میں اب تک تقریباً 35 ہزار افراد شہید، جبکہ اس کے چند برابر بے گھر ہوئے ہیں، لیکن ان جرائم کے مقابلے میں اقوام عالم خاموش تماشا بنے بے رخی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی عالم دین مولوی فایق رستمی نے ایران کے شہر سنندج میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں غزہ میں غاصب اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور فلسطین میں اب تک تقریباً 35 ہزار افراد شہید، جبکہ اس کے چند برابر بے گھر ہوئے ہیں، لیکن ان جرائم کے مقابلے میں اقوام عالم خاموش تماشا بنے بے رخی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

مجلسِ خبرگان رہبری میں کردستان کے عوامی نمائندے نے کہا کہ ملت ایران مقام معظم رہبری کے اس سال کے شعار کو جامہ عمل پہنانے کیلئے کوشش کرے، کیونکہ رہبرِ انقلابِ اسلامی کے شعار کو جامہ عمل پہنانے سے ہی بہت سی مشکلات برطرف ہوں گی۔

ایرانی شہر، سنندج کے سنی امام جمعہ نے ہفتۂ مزدور اور کاریگر کی مناسبت سے ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کا دارومدار مزدوروں اور کاریگروں کی حمایت اور سرگرمیوں پر منحصر ہے، لہٰذا حکومت کاریگروں کے مطالبات پورے کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha