۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
غاصب اسرائیل کا ہوائی جہاز

حوزہ/ غاصب صہیونی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیاں موساد اور شاباک کے حکام نے نیز چند روز قبل اسی طیارے کے ذریعے علاقائی دورہ کیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حالیہ دنوں غاصب اسرائیلی عہدیداروں کو قطر اور مصر لے جانے والا ایک صہیونی نجی طیارہ آج دوپہر کو سعودی عرب پہنچا ہے۔

غاصب صہیونی ٹی وی کان کی رپورٹ کے مطابق، اس طیارے نے تل ابیب کے بن گوریان ائیرپورٹ سے اڑان بھری اور عمان میں مختصر قیام کے بعد ریاض میں لینڈ کیا ہے۔

مذکورہ ٹی وی چینل کا دعویٰ ہے کہ امکان ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے بعض صہیونی اعلیٰ عہدیدار ریاض گئے ہوں۔

صہیونی ٹی وی چینل کان نے حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ "انٹونی بلنکن" کے علاقائی دورے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیاں موساد اور شاباک کے حکام نے نیز چند روز قبل اسی طیارے کے ذریعے علاقائی دورہ کیا تھا۔

نیوز رپورٹس میں اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ ہوائی جہاز قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات کیلئے غاصب اسرائیلی مذاکرات کاروں کو قطر اور مصر پہنچاتا رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .