۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
خانم برقعی

حوزہ/ جامعۃ الزہرا (س) قم المقدسہ کی مدیر محترمہ سیدہ زہرہ برقعی اور ان کے ہمراہ ایک وفد نے مدرسہ زینبیہ پاکستان کی مدیر اور جامعۃ الزہرا (س) کی فارغ التحصیل طالبہ محترمہ سہیرہ بتول سے ملاقات کی اور مدرسہ کی طالبات سے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الزہرا (س) قم المقدسہ کی مدیر محترمہ سیدہ زہرہ برقعی اور ان کے ہمراہ ایک وفد نے مدرسہ زینبیہ پاکستان کی مدیر اور جامعۃ الزہرا (س) کی فارغ التحصیل طالبہ محترمہ سہیرہ بتول سے ملاقات کی اور مدرسہ کی طالبات سے خطاب کیا۔

جامعۃ الزہرا ؑکی مدیر نے حضرت باب الحوائج امام موسیٰ بن جعفر علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اور ان کے استقبال پر طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ماہ رجب کو عبادت خدا کا مہینہ قرار دیا اور کہا: اہل بیت علیہم السلام کے فرامین سے پتہ چلتا ہے کہ گفتگو اور بات چیت سے مسائل کا حل ممکن ہے۔

محترمہ برقعی نے مزید کہا: قرآن کریم میں خداوند متعال نے پیغمبر اسلام ؐکو نرمی سے بات کرنے کا حکم دیتا ہے، اور ایک روایت میں امام موسیٰ بن جعفر علیہ السلام اپنے ایک فرزند کو نصیحت فرماتے ہیں: "میرے پیارے بیٹے، ایسا نہ ہو کہ خدا نے جس گناہ سے منع کیا ہے تمہیں اس گناہ میں پائے، اور ایسا نہ ہو کہ خدا تم کو اس عبادت میں نہ پائے جس کا اس نے حکم دیا ہے، تم کوشش کرو کہ خدا کی عبادت میں کوتاہی نہ ہو،اور اس کے حکم کو بجا لانے میں ذرا برابر تساہلی سے کام نہ لو، کیوں کہ خدا کی جیسی عبادت ہونی چاہئے ویسی نہیں کی جاتی، اور مذاق سے پرہیز کرو کیوں کہ اس سے ایمان کی روشنی مدھم پڑ جاتی ہے اور تمہاری ہمت کمیں کمی آ جاتی ہے، اور بے قراری و سستی سے دور رہو، کیونکہ یہ دونوں چیزیں تمہیں دنیا اور آخرت کی نیکیوں سے روکیں گی۔

اسکے علاوہ محترمہ افتخار یوسفی نے امام موسی بن جعفر علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اس سفر کے اہداف کی طرف اشارہ کیا اور کہا: اس سفر کے اہداف میں سے ایک یہ ہے کہ مدرسہ جامعۃ الزہراؑ کی فارغ التحصیل طلاب کی احوال پرسی اور ان سے رابطہ برقرار کیا جا سکے۔

اہل بیت (ع) کے فرامین پر عمل سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے، سیدہ زہرہ برقعی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .