عید غدیر، تشیع کا عظیم سرمایہ ہے: سیدہ زہرہ برقعی

حوزہ/ جامعہ الزہرا سلام‌اللہ‌علیہا کی مدیر محترمہ سیدہ زہرہ برقعی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عید غدیر کو شیعیانِ اہل بیتؑ کا عظیم اور قابل فخر ورثہ قرار دیا۔ انہوں نے ایّام عشرہ ولایت اور عید غدیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایام نہ صرف مسرت کا موقع ہیں بلکہ شیعہ تشخص کی بنیاد بھی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ الزہرا سلام‌اللہ‌علیہا کی مدیر محترمہ سیدہ زہرہ برقعی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عید غدیر کو شیعیانِ اہل بیتؑ کا عظیم اور قابل فخر ورثہ قرار دیا۔ انہوں نے ایّام عشرہ ولایت اور عید غدیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایام نہ صرف مسرت کا موقع ہیں بلکہ شیعہ تشخص کی بنیاد بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید غدیر ہمیں محبت اہل بیتؑ کے اس پیغام کی یاد دہانی کراتی ہے جو انسان کی نجات کا واحد ذریعہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعہ الزہراؑ کا قیام خداوند کی ایک عظیم نعمت ہے جو محبانِ اہل بیتؑ کی تربیت اور ولایت کے فروغ کا مرکز ہے۔

سیدہ برقعی نے کہا کہ اس نعمت کی شکرگزاری کا تقاضا ہے کہ ہم اخلاص کے ساتھ اہل بیتؑ کی خدمت میں کوشاں رہیں۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں اخلاص، حوصلہ اور خدمتِ دین کو کامیابی کی کنجی قرار دیا اور کہا کہ مایوسی دراصل دینی اقدار کی اہمیت کو نہ سمجھنے کا نتیجہ ہوتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جامعہ الزہراؑ کی فارغ التحصیل طالبات دنیا کے مختلف ممالک میں علمی، سماجی اور سیاسی میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ کا یہ عظیم علمی و دینی ادارہ آج بھی اپنی برکات کے ساتھ جاری و ساری ہے۔

آخر میں انہوں نے جامعہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے تمام ملازمین کو ادارے کی ترقی کے لیے مسلسل کوشش کی تلقین کی اور کہا کہ اگرچہ چیلنجز ہر ادارے میں ہوتے ہیں، لیکن جامعہ الزہراؑ کی کامیابی اس کی ولائی بنیادوں میں پوشیدہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha