۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
محترمہ خانم صدیقہ نورا

حوزہ/خانم صدیقہ نورا نے کہا کہ حضرت محمد (ص) نے دنیا والوں کو اخلاقیات، قانون الٰہی کے مقابلے میں مساوات، اسلامی اخوت، عدل و انصاف، آزادی، دیانت اور عزت کا درس دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محترمہ خانم صدیقہ نورا نے ایران کے شہر یزد میں طالبات کی ایک نشست سے خطاب میں صادقین علیہما السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ دینِ اسلام کی ترقی میں سب سے اہم وجوہات میں سے ایک وجہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ تھی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اخلاقی، سماجی اور سیاسی خوبیاں نمایاں تھیں، اسی لئے قرآن مجید نے پیغمبرِ اِسلام صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کو تمام بشریت کے لئے نمونہ عمل قرار دیا ہے وانک لعلی خلق عظیم۔

انہوں نے مزید کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم تمام لوگوں کے ساتھ نہایت شفقت اور مہربانی سے پیش آتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے اخلاق و افعال میں سخاوت کی بہترین صفات موجود تھیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نبوت کے 23 سالوں میں بہت سے گمراہ دلوں کو مکتب اسلام کی طرف راغب کرنے میں کامیاب رہے۔

محترمہ صدیقہ نورا نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتی خصوصیت یہ تھی کہ آپ ایک ایسے معاشرے میں مبعوث ہوئے تھے، جہاں اخلاق اور انسانیت پستی کا شکار تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے سیاہ فام اور سفید فام اور مختلف قبیلوں کے لوگوں پر مشتمل ایک امت تشکیل دی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے اپنے کام کی بنیاد کو شرک اور ظلم کے خلاف جدوجہد اور خدا پر ایمان قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیا والوں کو اخلاقیات، قانون الٰہی کے مقابلے میں مساوات، اسلامی اخوت، عدل و انصاف، آزادی، دیانت اور عزت کا درس دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .