۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جشن میلاد پیامبر باماکو

حوزہ / افریقی ملک مالی کے دارالحکومت "باماکو" میں کھیلوں کے سٹیڈیم میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا۔ جس میں مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مالی کے دارالحکومت "باماکو" میں کھیلوں کے سٹیڈیم میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پرشکوہ تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مسلمانوں اور بالخصوص اس ملک کے جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اہل سنت کے عالم دین شیخ عمر کولیبالی نے اس تقریب میں خطاب کیا۔اس کے علاوہ جوانوں نے علاقائی زبانوں میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں اشعار پڑھے، مقابلوں کا انعقاد ہوا اور کامیاب افراد میں انعامات تقسیم کئے گئے اور آخر میں مہمانوں کی پزیرائی کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .