۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس لوئر چھتر مظفرآباد، جشن صادقین (ع)

حوزہ / ہمیشہ کی طرح اس سال بھی فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس لوئر چھتر مظفرآباد میں عید میلادالنبی (ص) و جشن صادقین (ع) کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید میلادالنبی و جشن صادقین علیہم السلام کے سلسلہ میں فاطمیہ سکول اور کالج اور فاطمیہ مدرسہ (حوزہ علمیہ کیمپس المصطفیٰ) لوئر چھتر میں ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جشن کے اس پروگرام میں فاطمیہ سکول و کالج اور مدرسہ کی طالبات نے تلاوت، نعت، حمد اور قصیدوں کے ذریعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور رسول خدا اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی زندگی پر تقاریر کے ذریعے سے روشنی ڈالی اور اس کے علاوہ ٹیبلو ڈرامہ اور ٹاک شو کے زریعے سےامام جعفر صادق علیہ السلام کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

آخر میں فاطمیہ سکول اور کالج کی پرنسپل خانم سیدہ فضہ نقوی صاحبہ نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا: آج کی سب سے بڑی ضرورت اور امت مسلمہ کا واحد ہونے کا سب سے اہم نکتہ سیرت النبی سے آشنائی ہےاور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چونکہ معلم اول ہیں تو اس دن کو روز معلم کہا اور اس حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ یہ پیشہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مخصوص ہے لہذا ہمیں اس مقدس پیشے کی قدر سمجھتے ہوئے اسے آگے لے کر چلنا ہے۔

فاطمیہ سکول اور کالج کی پرنسپل نے مزید کہا: سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج کے وقت کی ضرورت ہے۔ اتحاد کے لئے، تفرقہ سے بچنے کے لیے اور امت واحدہ بننے کے لیے اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے لئے نمونہ بنا کر ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس لوئر چھتر مظفرآباد میں عید میلادالنبی (ص) و جشن صادقین (ع) کا انعقاد

فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس لوئر چھتر مظفرآباد میں عید میلادالنبی (ص) و جشن صادقین (ع) کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .