۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شگر

حوزہ /حوزہ علمیہ قم کے جید عالم دین حجۃ الاسلام سید حبیب اللہ موسوی نے مسجد امیر المومنین پرونو تسر شگر پاکستان میں منعقدہ جشن ولادت رسول اکرم اور امام صادق علیہما السلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر خدا (ص) کا اولین ییغام امت مسلمہ کے درمیان اخوت اور وحدت تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے جید عالم دین حجۃ الاسلام سید حبیب اللہ موسوی نے مسجد امیر المومنین پرونو تسر شگر پاکستان میں منعقدہ جشن ولادت رسول اکرم اور امام صادق علیہما السلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر خدا (ص) کا اولین پیغام امت مسلمہ کے درمیان اخوت اور وحدت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبر اکرم (ص)نے بعثت سے پہلے خود کو صادق اور امین کے طور پر منوایا، اس کے بعد معاشرے میں وحدت اور اخوت کی روح کو زندہ کیا، جبکہ جزیرۃ العرب میں سب ایک دوسرے کے دشمن تھے۔ آج بھی امت مسلمہ کو اتحاد اور بھائی چارگی کی ضرورت ہے۔

سید حبیب اللہ موسوی نے وحدت و اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امت کی اصل مشکل تفرقہ بازی ہے، لہذا ہمیں وحدت کے لئے مؤثر اقدامات اٹھانے چاہئیے، امت مسلمہ کی ترقی اور استحکام وحدت پر منحصر ہے۔

پیغمبر خدا (ص) کا اولین ییغام امت مسلمہ کے درمیان اخوت اور وحدت تھا، حجۃ الاسلام سید حبیب اللہ موسوی

تفصیلات کے مطابق، مسجد نبوی کے روز تاسیس کی مناسبت سے مسجد وامام بارگاہ فاطمہ زہرا تسر شگر کی تقریب سے شیخ حسین،شیخ علی خان نادم اور سید حبیب اللہ موسوی نے خطاب کیا۔

سید حبیب اللہ موسوی نے مسجد وامام بارگاہ فاطمۃ الزہرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خدا کا انتہاٸی شکر گزار ہوں جشن صادقین کی عظیم مناسبت پر مجھے اس مسجد وامام بارگاہ زھرا کے افتتاح کرنے کا موقع میسر ہوا، اس عالیشان عمارت کی تعمیر آپ مومنین کے تعاون سے ممکن ہوئی۔

پیغمبر خدا (ص) کا اولین ییغام امت مسلمہ کے درمیان اخوت اور وحدت تھا، حجۃ الاسلام سید حبیب اللہ موسوی

انہوں نے کہا کہ آج کے دن 18ربیع الاول سنہ 1ہجری رسول اعظم ص نے مسجد نبوی کی بیناد رکھی، خدا کا شکر ہے آج یہ حسن اتفاق ہے کہ اسی دن اس عظیم مسجد کا افتتاح ہوا۔

حجۃ الاسلام و المسلمین سید حبیب اللہ موسوی نے کہا کہ مسجد کی تعمیر اور آباد کرنے والوں کی صفات اللہ نے قرآن میں بیان کی ہے اور اسی طرح حدیث میں ہے: اگر کوٸی فرد مسجد کی خدمت کرے اللہ ان کیلٸے جنت میں گھر بنادیتاہے،

جن مومنون نے اس مسجد کیلٸے زمینیں دیں اور جنہوں نے مسجد کی تعمیر میں زحمتیں ومشقتیں اٹھائیں یقیناً اللہ ان کیلٸے جنت میں وسیع گھر عطا کرے گا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ مسجد بنانے سے اہم اس کو آباد رکھنا ہے، امید ہے یہاں نماز باجماعت، مجالس وحافل اور تربیت کاکام انجام ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .