۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
آغا مبارک علی شاہ موسوی

حوزہ/ مرحوم نے اپنی پوری زندگی محراب ومنبر کے ذریعے تبلیغ دین،لوگوں کے درمیان اختلافات کوختم کرنے اور اصلاح ذات البین جیسے عظیم فریضے کی آدائیگی اور دیگر معاشرتی امور میں بنیادی کردار ادا کرتے ہوئے گزاری۔ان کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ میں مقیم علماء و طلاب تسر نے حجۃ الاسلام و المسلمین آغا مبارک علی شاہ موسوی کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی و تعزیت پیش کی۔جسکا مکمل متن اس طرح ہے۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ضلع شگر کے معروف وجید عالم دین، برجستہ شخصیت،موسوی خاندان کے چشم وچراغ اور علاقہ تسر باشہ کا ایک اور علمی ستارہ حجۃ الاسلام والمسلمین آغا مبارک علی شاہ موسوی طویل عرصہ دینی ومذہبی خدمات انجام دینے کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔مرحوم نے اپنی پوری زندگی محراب ومنبر کے ذریعے تبلیغ دین،لوگوں کے درمیان اختلافات کوختم کرنے اور اصلاح ذات البین جیسے عظیم فریضے کی آدائیگی اور دیگر معاشرتی امور میں بنیادی کردار ادا کرتے ہوئے گزاری۔ان کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کی رحلت علمی ودینی لحاظ سے اہل علاقہ اور صنف روحانیت کے لیے بڑا نقصان ہے۔غم کے اس موقع پر ہم علاقہ تسر باشہ کے عوام ،علمائے عظام،سادات کرام ،مرحوم کے خاندان،فرزندان بالاخص ان کے روحانی وارث حجۃ الاسلام سید عباس الموسوی کی خدمت میں تعزیت وتسلیت عرض کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار ائمہ معصومین میں جگہ اور تمام پسماندگان کوصبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

منجانب:
علما وطلاب تسر مقیم قم

تبصرہ ارسال

You are replying to: .