۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مولانا شیخ علی خان نادم

حوزہ/ سوشل میڈیا پر مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے نوجوان آئندہ احتیاط سے کام لیں اگر آئندہ اس طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو علماء کے دست بستہ ہوں گے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامع مسجد تسر میں حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ علی خان نادم نے خطبہ جمعہ میں تقوی الٰہی ، سیرت ائمہ اور فلسفہ کربلا پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے بیان کیا کہ حال ہی میں غواڑی کے واقعے کے بعد شگر میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے لیکن علمائے تشیع، علمائے اہل حدیث اور علمائے اہل سنت کے  مدبرانہ اور دیرپا امن کے لیے کیے جانے والے اقدام سے حالات پر بروقت کنٹرول میں آگئے۔امن و امان کی بحالی اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں تمام علماء کرام اور شگر انتظامیہ کے مشکور و ممنون ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ علماء اور انتظامیہ نے انتہائی ہوشمندی سے علاقہ میں مذہبی منافرت پھیلنے سے روکا اس ضمن میں کوشش کرنے والے شگر خاص اور چھورکاہ کے سرکردگان اور نوجوانوں کے بھی ہم مشکور و ممنون ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے نوجوان آئندہ احتیاط سے کام لیں اگر آئندہ اس طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو علماء کے دست بستہ ہوں گے ۔ شگر کے تمام مذاہب کے علماء نے انتظامیہ سے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ ایسے واقعات رونما ہونے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر جہت قانونی دائرہ کار کے مطابق عمل کریں گے لہذا جوانان عزیز ہوشیار رہیں اور بین المذاہب رواداری کو نقصان پہنچانے سے باز رہیں۔

محترم وزیر تعلیم راجہ اعظم خان صاحب کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں آپ نے وعدہ نھباتے ہوے تسر باشہ کے طلاب کے لئے ہائیر سیکنڈری سکول کا قیام عمل میں لایا اس موقع پر علما ، سرکردگان اور جوانوں کی جانب آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی جامع منصوبے کے تحت پسماندہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .