۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
نمائندہ آیت اللہ یعقوبی

حوزہ/ پاکستان میں  نمائندہ آیت اللہ یعقوبی علامہ ہادی حسین نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر پیر نورالحق قادری سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں  نمائندہ آیت اللہ یعقوبی علامہ ہادی حسین نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر پیر نورالحق قادری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں آیت اللہ محمد یعقوبی کی نمائندگی باعث فخر و برکت ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادی نے مزید کہا کہ آیت اللہ یعقوبی اور ان کے پاکستان میں نمائندہ کی پاکستانیوں کی خدمت کیلئے کی جانے والی کوششیں لائق ستائش و قابل تحسین ہیں۔ ہم حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی خدمات اور کاوشوں کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر علامہ ہادی حسین نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی خدمت اور فلاحی کاموں میں آسانیاں پیدا کرنے پر حکومت پاکستان اور وزارت مذہبی امور کے ممنون و مشکور ہیں۔

ملاقات کے دوران دینی مدارس علماء اور طلباء کے امور پر تبالہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کے پیش نظر دینی مدارس اور علماء و طلباء کو در پیش  مسائل و مشکلات کا ازالہ اور ان کی مدد اور نصرت اور خدمت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

آخر میں وفاقی وزیر مذہبی امور اور علامہ ہادی حسین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں تعلیمات اسلامی اور فلاحی کاموں میں باہمی تعاون کی سطح کو بڑھانے اور عراقی اور پاکستانی عوام کے درمیان محبت، اخوت اور رواداری کے رشتوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .