۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجۃ الاسلام والمسلمین ابوالقاسم یعقوبی

حوزہ / شمالی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: اہل بیت علیھم السلام سے محبت کا دعویٰ کرنا آسان ہے لیکن اہل بیت علیہم السلام سے وہ محبت نجات کا ذریعہ ہے جو عمل کے ساتھ ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ شمالی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین ابوالقاسم یعقوبی نے آج صبح اس صوبے کے دینی طلاب سے ملاقات کے دوران اپنی گفتگو میں مکتب اسلام میں محبت کے مفہوم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں محب اور محبوب دونوں ہونا چاہیے یعنی ہمیں اولیاء الہی سے محبت کرنی چاہئے تاکہ ہم بھی خدا کے محبوب بن جائیں۔

انہوں نے کہا: محبت، تربیت میں بنیادی ترین بحث ہے۔

انہوں نے کہا: روایات اور قرآنی آیات میں تربیت کے بہت سارے راستے بیان کیے گئے ہیں جن میں سے موثر ترین اور بہترین راستہ تربیت ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین یعقوبی نے کہا: امام سجاد علیہ السلام نے اپنی ایک مناجات میں خدا سے خطاب کرتے ہوئے کہا:  «أَسْأَلُک حُبَّک وَ حُبَّ مَنْ یحِبُّک وَ حُبَّ کلِّ عَمَلٍ یوصِلُنِی إِلَی قُرْبِک وَ أَنْ تَجْعَلَک أَحَبَّ إِلَی مِمَّا سِوَاک» پروردگارا! میں تجھ سے تیری، تیرے اولیاء کی اور ہر اس کام کی محبت کی درخواست کرتا ہوں جو مجھے تیرے قرب کا مقام عطا کر دے اور میری تجھ سے یہ بھی درخواست ہے کہ سب چیزوں سے زیادہ اپنی محبت میرے دل میں قرار دیدے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین یعقوبی نے کہا: تربیت کے تین بنیادی اصول ہیں: خدا سے محبت، اولیائے الہی سے محبت اور ہر اس عمل سے محبت جو خدا تک پہنچا دے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .