۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
رئیس مجلس اسلامی کشور ساحل عاج

حوزہ/شیخ آئما عثمان دیاقیتہ، آئیوری کوسٹ میں تیجانی فرقہ کے بزرگوں عالم دین اور اسلامی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر ، نے کل بین المذاہب مکالمے پر بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے دن، تیجانی مذہب کے افراد کو روایت نبوی کا پابند اور اہل بیت علیہم السلام کا عاشق قرار دیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئیوری کوسٹ میں اسلامی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر نے دارالحکومت ابیجان میں منعقد ہونے والی بین المذاہب مکالمے کی بین الاقوامی کانفرنس کے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے بعض عقائد اور اصولوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا: افریقہ میں تیجانیوں نے ہمیشہ روایت نبوی اور شریعت کی حمایت کرنے کا عہد کیا ہے، اور مذہبی عقائد اور اصولوں کے معاملے میں تیجانیوں پر کوئی بھی حملہ بنیادی طور پر مسترد اور بے بنیاد ہے۔

آئما عثمان دیاقیتہ نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں اتحاد کے مسئلے پر توجہ دی اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی معاشرے کی فتح اور ترقی کا راز اتحاد ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام مسلمان نسلی اور مذہبی اختلافات کو در کنار کرتے ہوئے اتحاد اور پرچم الہی کے نیچے جمع ہو جائیں۔

شیخ آئماعثمان دیقیتہ نے افریقہ کے تیجانیوں کو بھی سنت نبوی اور اہل بیت اطہار علیہم السلام اور صحابہ کرام کے چاہنے والوں میں سے ایک قرار دیا اور خاندان عصمت کے احترام کو تیجانی مذہب کا ایک اہم جز قرار دیا ۔

واضح رہے کہ بین المذاہب مکالمے کے حوالے سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس بدھ ۲۵ فروری کو آئیوری کوسٹ کے دارالحکومت ابیجان میں منعقد ہو رہی ہے اور یہ جمعہ کی شام اختتام پذیر ہو گئی۔ اس بے مثال تقریب میںایک ہزار سے زائد مسلم اسکالرز، افریقہ میں عیسائی شخصیات کے ساتھ ساتھ افریقہ کے قدیم مذاہب کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .