۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علی جمعه مفتی سابق مصر

حوزہ/ مصر کے سابق مفتی اعظم نے اہل بیت اطہار علیہم السلام کا احترام کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اہل بیت(ع) کا مقام ہمارے لئے باپ اور بیٹے کے مانند ہونا چاہئے اور ہمیں چاہئے کہ ان سے اس طرح پیار کریں جیسے ہم اپنے باپ سے پیار کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے سابق مفتی، علمائے الازہر کی گرینڈ کونسل کے رکن اور ایوان نمائندگان کی مذہبی کمیٹی کے رکن، علی جمعہ سے اہل بیت علیہم السلام کے ان حقوق کے بارے میں سوال کیا گیا کہ جسے ادا کرنا پر مسلمان کا فریضہ ہے۔

مصر کے سابق مفتی نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی مسجد کے برآمدے میں تھا تو میں نے ایک بہت ہی عظیم حدیث کو دیکھا جس میں لکھا ہوا تھا کہ (محبت اہل بیت (ع) کے پابند رہو کیونکہ جو شخص ہماری محبت کے ساتھ پیش خدا جائے گا، وہ ہماری شفاعت کے ذریعے جنت میں داخل ہو جائے گا)۔

علی جمعہ نے قرآن مجید میں سورہ شوری کی تیئسویں آیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: قُلْ لا أَسْأَلُکُمْ عَلَیْهِ أَجْرًا إِلا الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبَی، اہل بیت (ع) سے محبت ایک قلبی محبت اور دوستی کا نام ہے جو رسول اللہ (ص) سے محبت کے نتیجے میں حاصل ہوتی ہے۔

مصر کے سابق مفتی اعظم نے اہل بیت اطہار علیہم السلام کا احترام کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اہل بیت(ع) کا مقام ہمارے لئے باپ اور بیٹے کے مانند ہونا چاہئے اور ہمیں چاہئے کہ ان سے اس طرح پیار کریں جیسے ہم اپنے باپ سے پیار کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے اختتام پر کہا کہ اہل بیت علیہم السلام سے محبت کرنا اور ان سے مودت رکھنا ہر مسلمان پر واجب ہے اور وہ تمام مسلمانوں پر حق مودت و محبت رکھتے ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .