بدھ 15 دسمبر 2021 - 09:00
اہل بیت (ع) سے محبت خود پیغمبر اسلام (ص) سے محبت ہے

حوزہ / ایران کے شہر "بانہ" میں بڑے اسلامی مرکز کے اہلسنت سربراہ مولوی عابد نقیبی نے اہل بیت علیہم السلام کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اہل بیت علیہم السلام سے محبت کرنا خود پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولوی عابد نقیبی نے کہا: مسلمانوں کو درمیان اختلافات اور تفرقہ ایجاد کرنا دشمنوں کو خوش کرنے کے برابر ہے۔انہوں نے کہا: اہل بیت علیہم السلام کی توہین کی مذمت ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: آج ہمیں خوش ہونا چاہیے کہ ہم رہبر انقلاب اسلامی حضرت خامنہ ای کے زیر سایہ اپنے ملک میں صلح و امن کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں جو چند دہائیوں سے اعلان کرتے آرہے ہیں کہ اہلِ سنت کے مقدسات کی توہین شرعاً حرام ہے۔ وہ اپنی تمام نصیحتوں اور تقریروں میں مسلمانوں کے درمیان عملی وحدت کی تاکید کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha