حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیۃ اللہ علی رضا اعرافی کی گیارہ جلدوں پر مشتمل کتابوں کا"مجموعۂ مکاسبِ محرمہ"مؤسسۂ اشراق و عرفان کے توسط سے زیورِ طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق،اس کتاب کو اسلامی جمہوریہ ایران میں سالانہ زیورِ طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آنے والی متعدد کتابوں میں نمایاں مقام حاصل ہے اور سال کی بہترین کتاب کے طورپر منتخب کیا گیا ہے،یہ کتاب گیارہ جلدوں پر مشتمل ہے اور اس کتابی مجموعے کو ممتاز قرار دینے والی خصوصیات میں سے ایک مکاسبِ محرمہ کے موضوعات کو مرتب کرنے میں آیۃ اللہ اعرافی کا علمی جائزہ اور ان کا جدید نظریہ ہے۔
اس کتاب کی دیگر خصوصیات میں،آیۃ اللہ اعرافی کے نئے نظریات کے ساتھ روایت کی سند کی تحقیق،قدیم نسخوں کو جمع کرنا اور 15جلدوں سے کم کرکے11جلدوں میں پیش کرنا ہے۔
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیۃ اللہ علی رضا اعرافی کا یہ علمی اثر ان کے کئی سالوں سے جاری درس خارج کا خلاصہ ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مکاسبِ محرمہ کا یہ مجموعہ،مؤسسۂ اشراق و عرفان میں قائم فقہی گروہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔