حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد تقی حسینی دیباجی اصفہانی کی یہ گرانقدر تصنیف، جو “کتاب المكاسب” کے تمام مباحث پر مشتمل ہے، دراصل ان کے تین مکمل تدریسی ادوار کی تقریرات پر مبنی ہے جو حوزہ علمیہ قم میں منعقد ہوئے۔
اس موسوعہ کی تدوین میں ان کے فاضل شاگردان حجج الاسلام سید محمد رضا، سید احمد اور سید علی دیباجی اصفہانی سمیت دیگر محققین نے شرکت کی، جنہوں نے انتہائی دقت کے ساتھ استاد کے بیانات کو تحریر و تنظیم کیا۔
یہ ۲۰ جلدوں پر مشتمل مجموعہ اس طرح ترتیب دیا گیا ہے: ۴ جلدیں “مکاسب محرّمہ” کے مباحث پر، ۸ جلدیں “بیع” سے متعلق مباحث پر، ۶ جلدیں “خیارات” کے موضوع پر اور آخری ۲ جلدیں تمام مباحث کا خلاصہ پیش کرتی ہیں۔

اس علمی مجموعے کی نمایاں خصوصیات میں عبارت کی روانی اور سلاست کے ساتھ ساتھ متنِ مکاسب میں اعراب گذاری بھی شامل ہے۔
اسی طرح معتبر شروح جیسے “هدی الطالب، هدایة الطالب، ارشاد الطالب، غایة الآمال، حاشیة المکاسب للمحقق الإیروانی” وغیرہ سے استفادہ اور ہر مبحث کے اختتام پر خلاصہ پیش کرنا بھی اس مجموعہ کو ممتاز بنا دیتا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ آیت اللہ دیباجی اصفہانی کی ایک اور معروف تصنیف “توضیح الکفایہ” بھی اس سے قبل شائع ہو چکی ہے۔









آپ کا تبصرہ