۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
1

حوزہ / سید علی پنج تنیان کی 504 صفحات پر مشتمل کتاب "ترجمہ و شرح الفائق فی الاصول"  شائع ہو کر منظر عام پر آ گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سید علی پنج تنیان کی کتاب "ترجمہ و شرح الفائق فی الاصول" 504 صفحات پر مشتمل ہے جسے مؤسسہ بوستان کتاب نے شائع کیا ہے۔

موردِ نیاز مسائل پر تاکید کے ساتھ جدید احکامِ فروع کا استنباط اور بنیادی مسائل کا اظہار انتہائی ضروری ہے۔ یہی وہ مقصد ہے جس کے حصول کے لیے ایک باارزش اور قیمتی کتاب "الفائق فی الاصول" لکھی گئی۔ ایک ایسی کتاب کہ جس پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور دیگر مراجع عظام کی گرانقدر سفارشات بھی موجود ہیں۔

مصنف نے کتاب کے مقدمہ میں ذکر کیا ہے کہ "میں نے اپنی پوری کوشش کی ہے کہ فقہی اور اصولی مباحث کو سہل اور آسان طریقے سے پیش کروں تاکہ اس سے ہر سطح کا طالب علم استفادہ کر سکے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ علمِ فقہ و اصول کے مسائل کو سمجھنا اور اس کی پیچیدگیوں کے باوجود ان کو حل کرنا تمام طلبہ کے لیے آسان اور بہت پُر کشش ہو سکتا ہے بشرطیکہ ان مباحث کو استاد کے پیش کرنے کا طریقہ درست اور منطقی ہو"۔

کتاب کی پہلی جلد کہ جس میں پہلے باب کا احاطہ کیا گیا ہے، 60 دروس پر مشتمل ہے اور دوسری جلد کتاب کے آخر تک دوسرے باب کا احاطہ کرتی ہے، 62 دروس پر مشتمل ہے۔ ہر درس میں پہلے مکمل عربی متن، پھر ترجمہ اور اس کے بعد اس کی شرح مفہومی اور آخر میں منتخب سوالات اور بحث کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر یہ کتاب چار ابواب میں تالیف کی گئی ہے۔ باب دوم کا عنوان "سیرہ متشرعہ"، باب سوم کا عنوان قاعدہ "لو کان لبان" اور باب چہارم "موضوعات جدید میں اطلاق و عموم سے تمسک" کے عنوان سے لایا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .