۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
آیت اللہ سید حسن خمینی کی نئی کتاب شائع ہو گئی

حوزہ/ اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) کے پوتے حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حسن خمینی کی تحریر کردہ کتاب " قسم کھانے اور بہتان لگانے کے شرعی حکم کا جائزہ" عروجج پبلشنگ ہاؤس نے شائع کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) کے پوتے حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حسن خمینی کی تحریر کردہ کتاب " قسم کھانے اور بہتان لگانے کے شرعی حکم کا جائزہ" عروجج پبلشنگ ہاؤس نے شائع کی ہے۔ حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن خمینی اپنی کتاب کے مقدمے میں لکھتے ہیں کہ حالیہ برسوں میں فقہ کے درس خارج میں ہونے والی گفتگو کو فن فقہ کے عنوان سے مرتب کیا گیا ہے جس میں گانا، مجسمہ سازی، مصوری، تاریخی آثار کی حفاظت، فیلم، عورتوں کے ڈانس، اور مشابہت سازی کے احکام کے شامل ہیں البتہ اس گفتگو میں مدح من با یستحقّ المدح اور ذمّ من لا یستحق الذمّ کو تفصیلی طور پر بیان کی گیا ہے یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ فن کی بحث میں مزاح کا مسئلہ بھی ہے جس کا تعلق استہزاء کی بحث سے ہے، اس لیے طنز کے قاعدے کے فقہی مطالعہ کی کوشش کی گئی ہے، بعض صورتوں میں یہ اخلاقی برائی بھی ہوسکتی ہے۔

رشید داؤدی جن کی نگرانی میں اس کتاب کو منظم اور مرتب کیا گیا ہے اس کتاب کے دیباچے میں لکھا ہے کہ موجودہ کتاب 1399-1400میں حجۃ الاسلام سید حسین خمینی کے درس خارج کا ایک مجموعہ ہے جو انہوں نے قم میں دئے تھے انہوں نے لکھا کہ اس کتاب کو حجۃ الاسلام سید حسن خمینی کی نگرانی میں تیار کیا گیا ہے اور ہر باب کو تیار کرنے کے بعد ان کے سامنے پیش کیا جاتا تھا جس پر وہ نظر ثانی کرتے تھے ان کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ 6 مہینے تک جاری رہا آخر کار اس کتاب کو منظم اور مرتب کر کے شائع کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ اس کتاب کی روش اور طریقہ وہی حوزہ علمیہ کی اجتہادی روش ہے جس کو فقہ سے حکم اخذ کرنا کہا جاتا ہے کتاب کے پہلے باب میں لفظ سب(گالی) اور اس سے متعلقہ دیگر الفاظ جیسے مار پیٹ، فحاشی، ہجر، قذف اور لعنت کی وضاحت کی گئی ہے اور دوسرے باب میں سب کی مختلف اقسام کو شمار کیا ہے۔ تیسرے باب میں سب کے عنوان کی نظر ثانی شدہ تعریف پیش کی گئی اور اس میں شامل قیودکا تعین کیا گیا۔

کتاب کے دوسرے حصے میں سب کے احکام کو وضاحت کے ساتھ پیش کیا گیا اس حصے کے پہلے باب میں اجماع کے سلسلے میں متقدمین فقھاء کے اقوال پر بحث کی گئی ہے اور سب(گالی) کی حرمت پر موجود دلائل پر مفصل روشنی ڈالی گئی ہے اس دوسرے اور تیسرے باب میں سب(گالی) اور بہتان کے دوسرے احکام بیان کئے گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .