۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
عکس

حوزہ / کتاب "دروس مکاسب" کی جلد پنجم (کتاب الخیارات) زیورِ طبع سے آراستہ ہو کر منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کتاب "دروس مکاسب" کی جلد پنجم (کتاب الخیارات) شائع ہو کر منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ یہ کتاب آیت اللہ سید حسن مرتضوی کے دروس کتاب مکاسب پر مشتمل ہے جسے سید محسن مرتضوی نے مرتب کیا ہے اور بوستان کتاب پبلشرز نے اسے شائع کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

یہ کتاب نامور استاد حوزہ اور فقیہ عالی مقام سید حسن مرتضوی کے تحت اشراف اور مشہد مقدس میں کتاب مکاسب کے دروس کو مرتب کر کے تدوین کی گئی ہے۔

آیت اللہ سید حسن مرتضوی کے دروس مکاسب کی خصوصیت یہ ہے کہ موصوف نے نہایت ہی دقیق علمی مطالب کو بہت دلنشین انداز میں بیان کیا ہے۔

ان دروس کو دروسِ مکاسب کے عنوان سے خوبصورت اور دیدہ زیب کتاب کی شکل میں تدوین کیا گیا ہے جو ان کے شاگردوں اور اہلِ علم حضرات کے لئے بہت بڑا علمی سرمایہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .