۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
"کتاب  نُدرۃُ البیان" مجموعہ تقاریر نادرۃ الزمن علامہ سید ابن حسن نونہروی طاب ثراہ کا رسم اجرا

حوزہ/ حضرت آیۃ اللہ العظمی، نادرۃُ الزمن علامہ سید ابن حسن نونہروی طاب ثراہ کی تقریروں کا مجموعہ، بہ نام ندرۃ البیان، مؤلف و مرتِّب مولانا سید کلب حسن نونہروی، قم المقدسہ ایران میں المظاہر فاؤنڈیشن (نونہرہ، غازی پور، یو پی۔ ہندوستان ) نے شائع کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ العظمی، نادرۃُ الزمن علامہ سید ابن حسن نونہروی طاب ثراہ کی تقریروں کا مجموعہ، بہ نام ندرۃ البیان قم المقدسہ ایران میں المظاہر فاؤنڈیشن (نونہرہ، غازی پور، یو پی۔ ہندوستان ) نے شائع کیا ۔

اس کتاب کے مؤلف و مرتِّب مولانا سید کلب حسن نونہروی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ المظاہر فاؤنڈیشن حضرت آیۃ اللہ، علامہ السید عقیل الغروی دام ظلہ العالی کے زیر پرستی تحقیقی کارناموں کو احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے ۔ اور حقیر نے بارہ سال کی زحمتوں کے بعد کتاب ندرۃ الیان کو باقیات الصالحات کے طور پر مؤمنین کرام کے سامنے پیش کیا ہے ۔ یہ کتاب چار جلدوں پر مشتمل ہے ۔

جلد اول میں علامہ نونہروی کی حیات و شخصیت کو بڑے اچھے اسلوب میں بیان کیا ہے جیسے  اساتید و بزرگان کی نظر میں ، اساطین علماء کی نظر میں، ادباء کی نظر میں، شعرائے کرام کی نظر میں  علامہ نونہروی کا کیا مقام تھا ۔ 

مزید یہ کہ علامہ نونہروی نے اپنی تقریروں میں جن آیات و روایت کا ذکر کیا ہے اُن کے حوالے بھی درج کئے گئے ہیں، منابع و مصادر کا بھی خیال رکھا گیا ہے، مصطلحات کلمات علمیہ کی شرح بھی کی گئی ہے اور فہرست اعلام و کتب کو بھی بیان کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ ہر جلد میں تین تین علمائے کرام کی تقریظ بھی موجود ہے ۔

جلد اوّل : 
۱۔  مفکر الاسلام حضرت آیۃ اللہ، علامہ السید عقیل الغروی دام ظلہ العالی 
۲۔ ادیب عصر حضرت علامہ السید حسن عباس فطرت صاحب  طاب ثراہ 
۳۔ عمدۃ الواعظین، فخر المتکلمین محقق دوراں، حضرت السید حسین مہدی حسینی صاحب مد ظلہ العالی 

جلد دوم : 
۱۔ حکیم امّت، فخر العلماء حضرت مولانا ڈاکٹر السید کلب صادق صاحب  طاب ثراہ 
۲۔ ملک الناطقین، علامۂ عصر حضرت السید احمد علی عابدی صاحب مد ظلہ العالی 
۳۔ فخر الواعظین، سلطان الناطقین، حضرت الشیخ ناظم علی خیرآبادی صاحب مد ظلہ العالی 

جلد سوم : 
۱۔ نابغہ ٔعصر زبدۃ ُ العلماء حضرت مولانا السید شمیم الحسن صاحب مد ظلہ العالی 
۲۔ فرید عصر حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا الشیخ محمد داؤد املوی صاحب مد ظلہ العالی 
۳۔ حضرت حجۃ الاسلام والمسلین ڈاکٹر مولانا احشام الحسن زنگی پوری  صاحب دام فضلہ

جلد چہارم : 
۱۔ عماد الواعظین، استاذ المتکلمین، حضرت مولانا ڈاکٹر السید محسن رضا عابدی صاحب مد ظلہ العالی 
۲۔ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا السید شاہد حسین صاحب قبلہ 
۳۔ جناب السید ناصر حسین صاحب دام اقبالہ 
۴۔ جناب عزت مآب آقا محمد حسین صاحب مقیم امریکہ 
اور قم المقدسہ ایران میں ہی کتاب ندرۃ البیان کا رسم اجرا ء بدست اقدس حضرت آیۃ اللہ  السید منتظر مہدی صاحب مد ظلہ العالی  ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • اتفاق احمد SA 14:38 - 2024/03/23
    0 0
    جناب ندرۃ البیان کہیں سے نہیں مل رہی میں لاہور ہوں مجے ندرۃ البیان چاہیے