۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
فلاح فاونڈیشن "علماء مغربی بنگال"

حوزہ/ فلاح فاونڈیشن(علماء مغربی بنگال) کی جانب سے ولادت با سعادت شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر سرزمین قم المقدسہ میں، شب 20 جمادی الثانی کو جشن کا انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلاح فاونڈیشن(علماء مغربی بنگال) کی جانب سے ولادت با سعادت شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر سرزمین قم المقدسہ میں، شب 20 جمادی الثانی کو جشن کا انعقاد ہوا۔

یاد رہے کہ 20 جمادی الثانی 1412 ہجری قمری کے اس مبارک اور پر برکت موقع پر فلاح فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی گئی فلاح فاونڈیشن سرزمین قم المقدسہ کے قدیمی ترین مؤسسوں میں سے ایک مؤسسہ ہے۔ اور حسب دستور ہر سال سر زمین قم پر فلاح فاونڈیشن کی جانب سے حسب استطاعت تمام اراکین مل کر جشن شہزادی کونین کا انعقاد کرتے چلے آرہے ہیں جس کی بنیاد گزاری میں سر فہرست مرحوم حجۃ الاسلام والمسلین مولانا سید عباس علی زیدی صاحب مرحوم حجۃ الاسلام والمسلین مولانا سید اطھر عباس رضوی صاحب حجۃ الاسلام والمسلین مولانا سید محمد علی رضوی صاحب حجۃ الاسلام والمسلین مولانا شیخ اختر علی صاحب کا نام لیا جا سکتا ہے۔

منعقدہ جشن کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے حجۃ الاسلام والمسلین مولانا ماہر علی غازی صاحب نے کیا جس میں مختلف شعراء کرام، مولانا سید ضیغم رضوی، صاحب مولانا حیدر جعفری صاحب، مولانا سید شارب رضوی صاحب، مولانا سید وجیہ الحسن صاحب، مولانا سید شمع محمد صاحب، مولانا عرفان عباس، نے شرکت کی جس میں نظامت کے فرائض مولانا غلام پنجتن اعظمی صاحب نے انجام دیئے اور اختتامی تقریر حجۃ الاسلام والمسلین مولانا سید نجیب الحسین زیدی صاحب قبلہ نے کی۔

آخر میں فلاح فاونڈیشن کے صدر حجۃ الاسلام والمسلین مولانا سید امان حیدر رضوی صاحب نے تمام مسلمانوں کو ولادت صدیقہ طاہرہ کی مبارک باد پیش کی اور تمام شرکت کرنے والے مہمانوں کا اپنے اراکین کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دام درھم سخن جس اعتبار سے بھی اس جشن میں تعاون کیا اور دعا کی کہ خداوند کریم بحق فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا تمام لوگوں کو اس کا اجر عظیم عنایت کرے۔۔۔ آمین یا رب العالمین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .