حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں جناب مولانا سید مختار حیدر عرف قاسم کورالوی و جناب مولانا سید معجز عباس کورالوی کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر ایک جشن ولادت جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا اہتمام کیا گیا۔
اس جشن کی نظامت مولانا سید ابراہیم حسین دانش حسینی نے کی جبکہ سر زمین قم کے معروف شعراء کرام نے شہزادی کونین کی شان میں خراج عقیدت پیش کیا۔اس محفل پر نور میں خطابت کے فرائض جناب مولانا حسن جعفری جونپوری نے انجام دیے۔
ذرائع کے مطابق جشن میں مولانا شارف الہ آبادی، مولانا بضاعت رضوی، جناب علی مہدی میزبان محفل مختار کورالوي، جناب یاسر، علی حیدر و دیگر شعراء کرام نے اپنے کلام نورانی سے مومنین کے قلوب کو منور فرمایا۔
حاضرین محفل کے مطابق خطیب محترم جناب مولانا حسن جعفری جونپوری نے کردار فاطمیہ کو اپنانے کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر کردار فاطمی کو اپنایا جائے تو سماج سے برایوں کا خاتمہ ہوجاۓ گا۔ موصوف نے اپنے پر جوش و والہانہ بیان سے حاضرین کی روح ایمانی کو علم و فکر سعادت سے پرکیف فرمایا۔ آخر میں منظمیین نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔