۱ خرداد ۱۴۰۳ |۱۳ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 21, 2024
جشن عصمت

حوزہ/ایک محفل مقاصدہ بعنوان جشن عصمت امامیہ ہال پنچکئیہ روڈ دہلی میں منعقد کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بتاریخ ١۵ فروری بروز شنبہ کو ایک محفل مقاصدہ بعنوان جشن عصمت امامیہ ہال پنچکئیہ روڈ دہلی میں منعقد کی گئی جس کی صدارت حجتہ الاسلام جناب مولانا ممتاز قبلہ نے کی اور جناب مولانا کرار صاحب قبلہ نے بی بی زھرا علیہ السلام کی عصمت و طہارت کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

بعد از ایران کلچر ہائوس سے تشریف لائے آقائی حجتہ الاسلام عالمی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ساتھ سورہ کوثر کی تفسیر سے مومنین کو روشناس کرایا جس کی ترجمانی کے فرائض انجام دئے جناب مولانا غلام حسین قبلہ نے کی۔

محفل میں مسند نشین ہوئے جناب مولانا نامدار عباس قبلہ ،جناب مولاناعلی انور عابدی قبلہ،جناب مولانا جنان اصغر مولائی قبلہ،جناب مولانا محمد رضا قبلہ۔

جبکہ مہمانُ خصوصی جناب حسن احمد سابق ایم ایل اے رہے۔

شعراء کرام نے نزرانہ عقیدت پیش  کیا جس میں پروفیسر عین الحسن،عرشی واسطی،جناب جناں وغیرہ نے سامعین کو محضوظ کیا محفل میں کثیر تعداد میں مومنین نےشرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .