حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،۲۴ذی الحجہ کی شب میں محلہ گزری کے عزاخانہ مسمات خیرن میں عید مباہلہ کی مناسبت سے ایک منقبتی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ اس منقبتی محفل میں بڑی تعداد میں شہر کے مداحان اہل بیت نےبارگاہ پنجتن میں منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا۔
محفل میں شان حیدر بیباک، ثمر مجتبیٰ، حسن امام، لیاقت امروہی اور مولانا رضا علی رضن موجود تھے۔ محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔
محفل منقبت کا آغاز مولانا منظر عباس سرسوی نے تلاوت کلام مجید سے کیا۔ اور نعت کا نزرانہ کمال حیدر کمال امروہی نے پیش کیا۔ نو بجے شروع ہونے والی یہ محفل شب میں بارہ بجے اختتام پزیر ہوئی۔
کنوینر حسین رضا نے محفل کے سامعین، شعرا ، صدر محفل اور مسند نشیں حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ محفل کا اہتمام بزم مباہلہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔