۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
امروہا میں جشن کنیز فاطمہ فضہ کا اہتمام

حوزہ/ مولانا صفدر رضا نے جناب فضہ کے مرتبے اور فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بی بی فضہ کو چار آئمہ معصومین، ثانی زہرا بی بی زینب، بی بی ام کلثوم اور جناب عباس نے ماں کہکر خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امروہا میں کنیز فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہ جناب فضہ سے اظہار عقیدت کے طور پر ایک محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا۔مولانا صفدر رضا امامی کی صدارت میں یہ محفل محلہ پچدرہ میں مرحوم محمد حیدر کے مکان پر انجمن شیدائے اہل بیت امروہا کی جانب سے منعقد ہوئی۔ محفل میں مسند پر صدر مولانا صفدر رضا امامی کے ساتھ ساتھ استاد شاعر واحد امروہوی اور فن امروہوی بھی موجود تھے۔

محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔ محفل میں جن مداحان اہل بیت نے جناب فضہ کی شان میں نزرانہ عقیدت پیش کیا ان میں واحد امروہوی، شان حیدر بے باک امروہوی،ڈاکٹر لاڈلے رہبر،لیاقت امروہوی، ثمر حیدر بہلولی امروہوی،جمال عباس فہمی،لیاقت فیضی،اشرف فراز،شاہنواز تقی،شاندار امروہوی،ناظم امروہوی،فروغ احسن امروہوی،پنڈت بھون شرما بھون امروہوی، کوکب امروہوی، فرقان امروہوی، تاج امروہوی، ضیا کاظمی،سامی امروہوی،امتیاز مجتبیٰ،مولانا منظر عباس سرسوی۔اقتدار حسین شہپر، ۔ابوذر امروہوی،شجاع عباس،ابولحسن امروہوی،غفران راحل اور سلمان امروہوی شامل ہیں۔

محفل نہایت کامیابی کے ساتھ تین گھنٹے تک جاری رہی۔ منظوم نزرانہ عقیدت کے بعد مولانا صفدر رضا نے جناب فضہ کے مرتبے اور فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بی بی فضہ کو چار آئمہ معصومین، ثانی زہرا بی بی زینب، بی بی ام کلثوم اور جناب عباس نے ماں کہکر خطاب کیا۔ محفل کے اختتام پر ثمر حیدر بہلولی نے تمام شعرا اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .