۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
امروہا؛ شہزادی کونین کی مدح میں محفل منقبت

امروہا میں دختر رسول اکرم شہزادی کونین بی بی فاطمہ زہرا کی شان میں ایک محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امروہا/دختر رسول اکرم شہزادی کونین بی بی فاطمہ زہرا کی شان میں ایک محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا۔ منقبتی محفل کا اہتمام مرحومہ سیدہ سلطانہ نقوی کے ایصال ثواب کی غرض سے کیا گیا تھا۔ محفل کی صدارت اے ایم یو کے پروفیسر ذاکر اور مداح اہل بیت ڈاکٹراصغر اعجاز نے کی۔ مہمان خصوصی کے طور امام جمعہ مولانا سیادت حسین نقوی نے شرکت کی جبکہ مسند پر مولانا شہوار حسین، مولانا احسن اختر سروش، ماسٹر ابولحسنین فن امروہوی، مداح اہل بیت نوشہ امروہوی اور صحافی سراج نقوی موجود تھے۔

امروہا؛ شہزادی کونین (س) کی مدح میں محفل منقبت

محفل میں مدعو تقریبن 20شعرا نے بارگاہ شہزادی کائنات میں منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ جن میں وسیم امروہوی ضیا عباس کاظمی، ضیا عباس نجمی، تاجدار امروہوی، شاندار امروہوی، شاہنواز تقی، حسنین امروہوی، جمال عباس فہمی، غفران راحیل، سامی امروہوی، اشرف فراز، فراز عرشی ،ہمایوں حیدر امروہوی، قیصر مجتبیٰ ،مہدی زیدی میرٹھی اور افضال امروہوی شامل ہیں۔محفل کا اختتام ڈاکٹراصغر اعجاز کے کلامم پر ہوا۔ محفل کی نظامت کمال امروہوی نے کی۔ محفل کے کنوینر سید عظیم عباس تقوی نے محفل میں شریک علما، شعرا اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

امروہا؛ شہزادی کونین (س) کی مدح میں محفل منقبت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .