۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
امروہا فاؤنڈیشن کی جانب سے مسالمہ کا اہتمام

حوزہ/ گیارہ محرم کو امروہا کےمحلہ دربار شاہ ولایت (لکڑہ) کے عزاخانے میں ایک مسالمہ کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گیارہ محرم کو امروہا کےمحلہ دربار شاہ ولایت (لکڑہ) کے عزاخانے میں ایک مسالمہ کا اہتمام کیا گیا۔ مسالمہ کی صدارت پنڈت بھونیش کمار شرما بھون امروہوی نے کی۔ مسالمہ کی نظامت پیمبر نقوی کر رہے تھے۔ مسالمہ میں شہر کے متعدد شعرائے اہل بیت نے شہیدان کربلا اور آئمہ اطہار کی شان میں منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا۔

امروہا فاؤنڈیشن کی جانب سے مسالمہ کا اہتمام

بھون شرما بھون، وسیم امروہوی، تاجدار مجتبیٰ،شاندار مجتبیٰ، اشرف فراز،فراز عرشی،شیبان قادری،ہمایوں حیدر، فروغ احسن، سرتاج امروہوی،جمال عباس فہمی،پیمبر نقوی، نازش نقوی، شاہنواز تقی اور دیگر شعرا نے شہیدان کربلا کے حضور نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ مسالمہ میں بھون شرما، جمال عباس فہمی، وسیم امروہوی اور تاجدار مجتبیٰ مسند نشین تھے۔

امروہا فاؤنڈیشن کی جانب سے مسالمہ کا اہتمام

امروہا فاؤنڈیشن کے صدر فرمان حیدر نے شریک مسالمہ شعرا کا شکریہ ادا کیا۔ امروہا فاؤنڈیشن ادبی سرگرمیوں کے تحت محافل مقاصدہ، محافل غزلیات اور سیمناروں کا اہتمام کرتی رہتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .