۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اعجاز حسنین

حوزہ/ عالیجناب مولانا اعجاز حسنین غدیری طاب ثراہ کی خبررحلت ،ہمارے دلوں کو مغموم و محزون کرگئی، ان کا ہمدردانہ رویہ، شفقت بھرا انداز، ہمیشہ مسکراتا ہوا چہرہ، ہمیشہ ان کی یاد لایا کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام مولانا کاشف رضا گلزار نے ’’اقرأ، علمی و ثقافتی مرکز‘‘ اور تمام اراکین کی جانب سے مولانا اعجاز حسنین غدیری کے انتقال پر اپنا تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اعجاز حسنین فاضل جواد، خادم قرآن وعترت، خطیب شیریں بیان، فہیم و بصیر، تہذیب و اخلاق کا مرقع، ناشر علوم و معارف محمدو آل محمدؐ، شاگردوں سے بے لوث محبت کرنے والے، بہترین دوست اور استاد،عطوف ومہربان اور نہایت ہی شفیق و ہمدرد تھے۔

تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

إِنَّا لِلَّهِ‏ وَ إِنَّا إِلَيْهِ‏ راجِعُونَ‏(بقره/۱۵۶)

امام علی علیه السلام:إِذَا مَاتَ‏ الْعَالِمُ‏ ثُلِمَ‏ فِي الْإَسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا يَسُدُّهَا شَيْ‏ءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.(بحارالانوار،ج۲،ص۴۳)

موت وہ نعمت الہی ہے جس کے ذریعہ انسان اپنے خالق حقیقی سے جاملتاہے اوریہی انسان کا کمال ہے، ہم اللہ کی طرف سے آئیں ہیں اور اسی کی طرف پلٹناہے، موت وہ تلخ حقیقت ہے جس سے کسی بشر کو انکار نہیں ، لیکن افسوس کائنات میں کچھ موتیں ایسی ہوتی ہیں جن کا اثر تادیر باقی رہتاہے اور ان کی تلافی ناممکن ہوتی ہے۔

فاضل جواد، خادم قرآن وعترت، خطیب شیریں بیان، فہیم و بصیر، تہذیب و اخلاق کا مرقع، ناشر علوم و معارف محمدو آل محمدؐ، شاگردوں سے بے لوث محبت کرنے والے، بہترین دوست اور استاد،عطوف ومہربان، شفیق و ہمدرد، عزیز و معظم عالیجناب مولانا اعجاز حسنین غدیری طاب ثراہ کی خبررحلت ،ہمارے دلوں کو مغموم و محزون کرگئی، ان کا ہمدردانہ رویہ، شفقت بھرا انداز، ہمیشہ مسکراتا ہوا چہرہ، ہمیشہ ان کی یاد لایا کرے گا، اللہ سبحانہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

ہم جملہ اراکین «اقرأ، علمی و ثقافتی مرکز» امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت عالیہ میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اورمرحوم کے اہل خانہ و پسماندگان، احباب و اقرباء، جامعہ جوادیہ، عربی کالج کے اساتید وطلاب کرام ،علی الخصوص استاد الاساتید سرکار شمیم الملت حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید شمیم الحسن حفظہ اللہ کی خدمت میں اس عظیم سانحہ پر تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اور خدائے متعال سے مرحوم کے لئے علودرجات کی دعا کرتے ہیں، پروردگار مرحوم کے اہل خانہ اور وابستگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے، اور مرحوم کو اعلیٰ علّیین میں جگہ مرحمت فرمائے۔

والسلام

شریک غم: کاشف رضا گلزار و جمله اراکین اقرأ، علمی و ثقافتی مرکز

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .