۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
اعجاز ہاشمی

حوزہ/ کربلا اسلام کے مطابق عزت سے جینے کا سلیقہ بتاتی ہے، آج کے یزیدی ٹرمپ، نیتن یاہو جیسے لوگوں کے خلاف حسینی جذبے سے لڑنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ محرم الحرام حق و باطل میں فرق سمجھانے اور اسلام کی سربلندی کا مہینہ ہے، تحریک کربلا آج کے یزید کو پہچاننے اور اس کیخلاف قیام کا درس دیتی ہے، تحریک کربلا کشمیر، فلسطین اور روہنگیا کے مظلوموں کی آس اور حوصلہ بڑھاتی ہے، کربلا اسلام کے مطابق عزت سے جینے کا سلیقہ بتاتی ہے، آج کے یزید ٹرمپ، نیتن یاہو اور مودی کیخلاف حسینی جذبے سے لڑنے کی ضرورت ہے۔ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی قربانی حضرت اسماعیل علیہ السلام سے زیادہ ہے کیونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بیٹا قربان کرنے کا حکم ہو ا تو دنبہ قربان ہو گیا مگرنواسہ رسول کی اپنی قربانی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حضور پُرنور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام سے محبت اپنی جگہ لیکن "الحسین منی وانا من الحسین" کا فرمان اہلبیتؑ کی عظمت کی دلیل ہے۔ جس میں سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں۔ حیرت ہے کہ حضرت حسنین کریمین کی مادر گرامی حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کر کے بھی کچھ عناصر مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ جے یو پی کے مرکزی صدر نے زور دیا کہ محرم الحرام میں شرپسندی اور فساد پیدا کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور تفرقہ بازی کی اجازت نہ دی جائے، کیونکہ کچھ شرپسند بیرونی ایجنڈے پر سنی شیعہ اختلافات کو ہوا دے کر اپنا کاروبار چلانا چاہتے ہیں لیکن تاریخ گواہ ہے کہ دونوں مکاتب فکر کی سنجیدہ قیادت نے اغیار کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ عوام افواہوں اور نفرت پھیلانے والے مقررین کی باتوں کو مسترد کر کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .