۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
پاکستانی دفتر خارجہ

حوزہ/ پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے مذہبی منافرت کا جواز نہیں دیتی، مذہبی عقائد کا احترام عالمی امن اور خوشحالی کے لیے اہم ہے ، ہم ناروے اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی نیز کشمیر میں محرم کے جلوس پر فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے مذہبی منافرت کا جواز نہیں دیتی، مذہبی عقائد کا احترام عالمی امن اور خوشحالی کے لیے اہم ہے اورناروے اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی قابل مذمت ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں محرم کے جلوس پر پیلیٹ گنوں سے فائرنگ اور آنسو گیس کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیلیٹ گنوں کے بے دریغ استعمال سے مبینہ طور پر درجنوں کشمیری شدید زخمی ہوئے۔ پیلٹ گنوں کا استعمال انسانی حقوق اور ہیومنٹیرین لاز کی صریحا خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے نیز کہا کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات کسی بھی مذہب کی روح کے خلاف ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .